کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک

July 06, 2019

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیاجبکہ 2 دہشت گرد فرار ہوگئے۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق نوتال میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد بولان کے علاقے چھلگری اور فتح پور درگاہ پرخودکش حملوں کا سہولت کار تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی کاعمل جاری ہے۔