فرانس: الجزائری فٹبال شائقین کی ہنگامہ آرائی، 43 گرفتار

July 12, 2019

فرانس کی پولیس نے جمعہ کے روز الجزائر کی فٹ بال ٹیم کی فتح کے موقع پر جشن منانے کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں ملوث 43 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بات فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفر کاسٹنٹر نے جمعہ کو بتائی، انکا کہنا تھا کہ پولیس نے 2019 کے افریقہ فٹ بال کپ کے چوتھے مرحلے میں الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کی آئیوری کوسٹ کے خلاف کامیابی کے بعد ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت افریقی کپ کے اس میچ میں الجزائری ٹیم کی فتح کے جشن کے دوران جھڑپوں اور دکانوں کو لوٹنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔

فرانسیسی فوجی اور پولیس اہلکاروں نے پیرس اور دیگر تمام علاقوں میں متحرک ہو کر لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جوکہ قابل تعریف اقدام ہے۔