ڈیگاری، کوئلہ کان میں آگ بھڑکنے سے 10کانکن پھنس گئے

July 15, 2019

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ڈیگاری کوئلہ کان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، 10 کانکن پھنس گئے، ایک کو نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔

لیویز کے مطابق ڈیگاری میں ایک کوئلہ کان میں کانکن کام میں مصروف تھے کہ اتوار کی شام شارٹ سرکٹ کے باعث کان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کان میں موجود 11 کانکن پھنس گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیموں نے مو قع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور ایک کانکن کو بحفاظت نکل لیا جبکہ دیگر کو نکالنے کے لیے آپریشن رات گئے تک جاری تھا۔