امیرشیخ کا تبادلہ ، غلام نبی میمن نئے پولیس چیف مقرر

July 15, 2019

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیرشیخ کا تبادلہ کر دیا گیا، ان کی جگہ غلام نبی میمن کراچی پولیس کے نئےچیف مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریوں کی گئی ہیں جس کے تحت کراچی پولیس کے چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ غلام نبی میمن کو کراچی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرور جمالی کو ایس این جی ڈی بھیج دیا گیا ، جبکہ عمران یعقوب منہاس اے آئی جی اسپیشل برانچ بنادیے گئے ہیں۔

امیر احمد شیخ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ، فرحت علی جونیجو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کراچی اور قمرالزمان کو ڈی آئی جی لائسنس برانچ تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امیر شیخ نے کراچی پولیس کے سربراہ کی حیثیتسے تقریباً 11 ماہ ذمہ داریاں انجام دیں، انہیں گزشتہ سال ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔