لوگوں کے منفی رویے، عائشہ عمرنے اہم فیصلہ کرلیا

July 16, 2019

نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے لوگوں کے منفی رویوں کے باعث انسٹاگرام پر اپنا نیا پرائیوٹ اکاؤنٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اُن کے انسٹاگرام پر پرائیوٹ اکاؤنٹ بنانے کی وجہ لوگوں کا منفی رویہ ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ لوگوں کی منفی سوچ اُن کی زندگی پر اثر انداز ہو۔

اداکارہ عائشہ عمر کو اکثر پاکستانی معاشرے سے مطابقت نہ رکھنے والا لباس زیب تن کرنے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ روز قبل انہوں نے اپنی بیرون ممالک چھٹیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

عائشہ عمر نے پرائیویٹ انسٹاگرام اکائونٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ بہت جلد اپنا نیا اکاؤنٹ بنائیں گی جہاں ان کی تصاویر صرف اُن کے دوست اور فیملی کے علاوہ کوئی بھی نہیں دیکھ سکے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ’یہ قدم مجھے پہلے ہی اُٹھالینا چاہیے تھا، مجھے اپنی زندگی میں منفی رویوں کی ضرورت نہیں ہے۔‘