بے نامی جائیدادیں، نشاندہی کیلئے کمشنرز محکموں سے تعاون کریں، چیف سیکرٹری

July 17, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر کے کمشنرز بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کیلئے متعلقہ محکموں کو مکمل تعاون فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ موسم کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر صوبہ میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے او ر لاروا تلف کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ وہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈویژنل کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔راولپنڈی سے نمائندگی کمشنر ثاقب ظفر نے کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے مانیٹرنگ، سرویلنس اوررپورٹنگ کے عمل کوبہتر بنایا جائے۔سیکرٹری پرائمری صحت زاہد اختر زمان نے بتایا کہ جنوری سے اب تک پنجاب میں ڈینگی کے 33 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ کیسز لاہور، فیصل آباد راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔