بقایاجات پرگھریلو،کمرشل،انڈسٹریل صارفین سے 3.15ملین کی ریکوری

July 18, 2019

پشاور ( نیوزڈیسک )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلافمردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میںگھریلوصارفین سے 2.81ملین روپے ،کمرشل صارفین سے0.21ملین روپے،بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں 0.04ملین روپے اورمجموعی طورپر 3.15 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 19 کنڈے ہٹائے گئے،12 میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،10 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،14 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے،21 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے، 100کے وی کے 7،50 کے وی کے6، اور 200 کے وی اے کے 5ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،15 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں