گرفتاریاں حکومت کو بے نقاب کررہی ہے، بلاول بھٹو

July 18, 2019

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ احتساب اور سلیکٹڈ گرفتاریاں اس سلیکٹڈ حکومت کو بے نقاب کررہی ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں، میڈیا پر سنسرشپ اور سلیکٹڈ حکومت، کچھ بھی تو ’نیا‘ نہیں ہے اس پاکستان میں۔

یہ تو ویسا ہی ضیا اور مشرف جیسا پرانا آمرانہ، پاکستان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈے مزاحمت کو نہیں روک سکیں گے۔