کراچی میں یونیورسٹی پروفیسر کی اہلیہ کا قتل ٹارگٹ کلنگ تھا،پولیس کا دعویٰ

July 19, 2019

کراچی(این این آئی)کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر کی اہلیہ کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق قاتل نے گاڑی میں بیٹھ کر خاتون کو گولی ماری۔کراچی میں 2روز قبل یونیورسٹی کے پروفیسر کی بیوی کے قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نکلا۔پولیس کے مطابق 15جولائی کو گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی میں فائرنگ کرکے شازیہ نامی خاتون کو قتل کردیاتھا۔پولیس نے واقعے کو پہلے ڈکیتی مزاحمت بتایا لیکن تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے گاڑی سے قیمتی اشیاء اٹھائیں اور نہ ہی خاتون کے پرس کو ہاتھ لگایا جس پر پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔