فرانس کی فیونا فیروو نے خواتین ٹینس فائنل جیت لیا

July 22, 2019

لوزان ( جنگ نیوز)فرانس کی فیونا فیروو نے لوزان اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں خواتین سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگل فائنل میں فیونا فیرو نے ہم وطن کھلاڑی ایلیز کورنیٹ کو 6-1، 2-6اور 6-1 سے شکست دے کر کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب ہالینڈ کے روبن ہاس اور ان کے آسٹرین جوڑی دار فلپ اوسولڈ نے کروشیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔