کراچی: مختلف علاقوں میں بوندا باندی

August 10, 2019

شہر کے مختلف علاقوںمیںبوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، ان میںصدر، ڈالمیا، ملیر، ناظم آباد، صفورا گوٹھ، عائشہ منزل اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم جنوب مشرقی راجستھان کے قریب موجود ہے، سسٹم رات گئے سندھ کے مشرقی علاقے میں داخل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

بارش کا سلسلہ عید کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔