قطر نے وزیر اعظم کی درخواست پر 53پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

August 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد (اے پی پی)قطر نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر 53پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ سے واپسی پر دوحہ میں مختصر قیام کے دوران قطری ہم منصب سے پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔قیدیوں کی رہائی کی تقریب دوحہ کی مرکزی جیل میں ہوئی۔رہا ہونے والے پاکستانی شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔