Advertisement

یوم آزادی پر شوبز شخصیات کا وطن سے محبت اور کشمیر سے اظہار یکجہتی

August 15, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر شوبز شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر وطن عزیز کے لیے نیک خواہشات اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔یوم آزادی پر ستاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو پیغام شیئر کیے گئے جس میں سب نے اپنے اپنے انداز میں وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔جشن آزادی منانے کے لیے شوبز شخصیات نے سبز اور سفید رنگ کے خصوصی ملبوسات زیب تن کیے ہیں جب کہ کچھ حسیناؤں نے تو چاند ستارے والی جیولری کا بھی انتخاب کیا ہے۔جشن آزادی مناتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ʼ ہم قسمت والے ہیں کہ آج آزاد ملک میں اپنی مرضی سے جیتے ہیں لیکن اس وقت ہمارے کشمیری بہن بھائی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، دنیا سے گزارش کرتی ہوں کہ سب مل کر ان کی حق تلفی کا نوٹس لیں اور ان کی آواز بنیں"۔سپراسٹار ماہرہ خان ،گلوکار علی ظفر ، ہمایوں سعید ، اداکار فیصل قریشی نے بھی ٹوئٹر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے اپنی پروفائل تصویر تبدیل کی اور پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔اداکار بلال اشرف نے انسٹاگرام پر قومی پرچم کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔


مکمل خبر پڑھیں