علی گڑھ یونیورسٹی کے کشمیری طلباء کا وائس چانسلر کی دعوت کا بائیکاٹ

August 15, 2019

علی گڑھ(اے پی پی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کشمیری طلباء نے عیدالاضحی پر وائس چانسلر کی طرف سے کھانے کی دعوت میں شرکت سے انکار کر تے ہوئے دعوت کا بائیکاٹ کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کشمیری طلباء کیلئے نوٹس بورڈ پر کھانے کادعوت نامہ لگایا گیا لیکن تمام کشمیری طلباءنے دعوت کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایک سر کلر جاری کیا جس میں انہوں نے بائیکاٹ کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دعوت کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔