لندن جا نیوالی پرواز میں جھگڑے کے بعد طیارہ واپس اتار لیا گیا

August 17, 2019

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹسے لندن جانے والی پرواز میں مسافر کےعملے کے ساتھ جھگڑے کے بعد پرواز کو واپس اسلام آباد ائیر پورٹپر اتار لیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مسافر بابر فاروق نے عملہ کیساتھ سیٹ کی ایڈجسمنٹ کے معاملہ پر جھگڑا کیا جس پر طیارے کے کیپٹن جمال نے طیارے کو واپس اتار کر پارک کر دیا اور مسافر کو آف لوڈ کرنے کی ہدایت کی بعدازاں مسافر کی جانب سے تحریری معذرت پر اسے سفر کی اجازت دیدی گئی ، واضح رہے کہ پرواز میں سینٹر فیصل جاوید اور نعیم بخاری بھی سفر کر رہے تھے۔