کراچی: پی آئی اے کی پہلی حج پرواز وطن واپس

August 17, 2019

سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی حج پرواز کراچی پہنچ گئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پرواز پی کے 8702 کے ذریعے 166 حجاج کرام حجاز مقدس سے واپس وطن پہنچے ہیں۔

ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر احمد عالم اور دیگر اداروں کے سینئر افسران نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور اُنہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔

پی آئی اے کی بعد از حج پروازوں سے آج پہلے روز 900 سے زائد حجاج کرام کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد پہنچے ہیں۔

پی آئی اے کےذریعے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل 14 ستمبر کو مکمل ہوگا۔