مسافر ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ ہو سکا ،مختلف ٹرینیں ایک سے 8گھنٹے تاخیر کا شکار

August 19, 2019

لاہور( این این آئی) ریلوے انتظامیہ کے دعوئوں کے باوجود مسافر ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ ہو سکا اور مختلف ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار ہیں ۔پاک بزنس ایکسپریس 8 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 8 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 2گھنٹے،قراقرم ایکسپریس 3گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے،فرید ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے،گرین لائن ڈھائی گھنٹے ،جناح ایکسپریس 2 گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ اورملت ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کاشکار رہی جس کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔