شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ابھی وقت نہیں، بلاول

August 21, 2019

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ابھی وقت نہیں ہے۔

دورہ گلگت بلتستان کے دوران جیو نیوز سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ شادی ہوجائے۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں پر ابھی میرے والد آصف علی زرداری جیل میں ہیں،اس لئے توجہ بس ادھر ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کا 3 نسلوں کا ساتھ ہے ،ذوالفقار علی بھٹو بھی اس خوبصورت علاقے کے ایک ایک کونے میں پہنچے تھے وہ بھی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ہر جگہ جائیں گے ۔