احسان مانی کا سری لنکن حکام سے رابطہ، فیصلے پر حیرانی

August 22, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن حکومت کے فیصلے پر حیران ہے۔ پی سی بی چئیرمین احسان مانی نے سری لنکن کرکٹ حکام سے رابطہ کیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی نے اپنے تحفظات سے سری لنکن بورڈ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ بورڈ نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو صدارتی سطح کی سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کے باوجود انکار سمجھ سے باہر ہے۔

پی سی بی اس ماہ کے آخر میں اے سی سی کے اجلاس میں معاملہ اٹھائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل کا ٹیسٹ بورڈز کے درمیان بات چیت کے سلسلے کے دوران بیان حیران کن تھا۔ سری لنکن بورڈ نے سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ سیریز کے دو شیڈولز پر بات چیت کا سلسلہ جاری تھا۔

ذرائع کے مطابق سیریز کا میزبان پاکستان ہے تو اعلان سری لنکا کیسے کر سکتا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے سیریز کے حوالے سے باضابطہ لائحہ عمل کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

پی سی بی نے تجویز دی ہے کہ اکتوبر میں پہلے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کرائے جائیں۔ اس سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال کرکے دسمبر میں دو ٹیسٹ کرائے جائیں ۔ پاکستان یہ سیریز نیوٹرل ملک میں کرانے کو تیار نہیں ہے۔