محرم میں سکیورٹی ہائی الرٹ‘ امام بارگاہوں میں فول پروف انتظامات ہونگے

August 23, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل نے محرم الحرم کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور تمام امام بارگاہوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے سمیت اضافی نفری لگانے کے احکامات جاری کئے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید تمام سکیورٹی انتظامات خود دیکھیں گے ۔ ان احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ریسکیو 15پر اجلاس منعقد کیا انہون نے تمام افسران کو ہدایت کی آئی جی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں میں مجالس اور عزاداروں کے جلوسوں کو تحفظ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ سرچ و کومبنگ آپریشن کئے جائیں‘ ضلع بھر سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔