انگلینڈ ایشز میں صدی کے کم ترین اسکور67 پر آؤٹ

August 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایشز میں انگلینڈ کا کم ترین اسکور

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایشز کی تاریخ میں 1948 کے بعد سب سے کم اسکور 67 پر ڈھیر ہوگئی،اسکے ساتھ ہی یہ ہیڈنگلے لیڈز میں اسکی تاریخ کا کم ترین اسکور بھی تھا، یہی نہیں موجودہ صدی میں بھی یہ انگلش کرکٹ کی تاریخ کا ایشز میں ہوم گرائونڈ پر کم ترین ٹیسٹ اسکور ہے۔67 اسکور آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کا 8واں کم ترین اننگز ٹوٹل ہے۔ انگلش سرزمین پر یہ چوتھا کم ترین مجموعہ ہے۔ سال2019میں انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےلئے حیران کن طور پر یہ چوتھا موقع ہے جب ٹیم100اسکور تک نہیں کرسکی۔ ایشز تاریخ میں انگلش ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اوول میں 1948 کے ٹیسٹ میں 51 پر آئوٹ ہوئی تھی ،اس تباہی میں مرکزی کردار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ تھے جنہوں نے 30 رنزکے عوض 5 کھلاڑی آئوٹ کئے۔ جو ڈینلی کے 12 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی نہ پہنچ سکا اور ٹیم کی بساط 27.5اوورز میں لپٹ گئی ۔