ملتان( سٹاف رپورٹر)حضوری باغ روڈپر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر انجمن تاجران کے صدر شیخ عثمان کی قیادت میں قسور علی ، بشیر احمد ، چوہدری سلیم ، محمد رفیق ، محمد ذیشان ، محمد زین ، محمد عدیل ، محمد یوسف ، محمد وسیم ،یونس، کاشف ، صدیق ، شہباز ، شکیل ، طاہر ،مختیار، حسین ، اسلم اعوان و دیگر تاجروں اور اہل علاقہ نے احتجا ج کیا ۔احتجاج کے دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نسیم خالد چانڈیو موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے اور مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کروائی۔