مساجد و امام بارگاہوں کے قریب سیوریج کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت

August 26, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ محمد علی زیدی ،شیعہ رہنما جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری شبر زیدی اور واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئرساوتھ بی آفتاب چانڈیو و دیگر افسران کے ساتھ آٹھ ،نو اور دس محرم الحرام کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں ،نمائش چورنگی ،کھارادر، تبت سینٹر ، رینبو سینٹر صدر ،امام بارگاہ شاہ خراساں ، حسینہ ایرانیاں سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا، شبر رضا نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو محرم الحرام میں کراچی سے نکلنے والے تمام جلوسوں کے روٹ سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے افسران کو ضروری ہدایات دیں اورکہا کہ شہر خصوصاً تما م مساجد وامام بارگاہوں کے قریب سیوریج کی نکاسی یقینی بنائی جائے ،اوورفلو کا خاتمہ کیا جائے نیز دستیاب پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، امام بارگاہوں ،مساجد سبیلوں ،مجالس اور محافل محرم کے منتظمین سے رابطہ میں رہا جائے اور فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔