مہمانوں کے استقبال کا انوکھا طریقہ

August 26, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جاپان میں مہمانوں کے استقبال کا انوکھا طریقہ

جاپان کا ہوٹل ہولو گرافک اسٹاف بھرتی کرنے والا دُنیا کا پہلا ہوٹل بن گیا۔

جاپان میں دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ہوٹل نے ہولوگرافک اسٹاف کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

ٹوکیو میں واقع یہ دنیا کا پہلا ہوٹل ہے جس نے مہمانوں کے لیے ہولوگرافک اسٹاف کی سروس فراہم کی ہے۔ ویٹر، ڈائناسار اور ننجا کے اواتار میں ملبوس یہ ہولوگرافک کیریکٹرز انگریزی، چینی، کورین اور جاپانی زبانوں میں مہمانوں سے مخاطب ہونگے۔

واضح رہے کہ 217 کمروں پر مشتمل اس ہوٹل کا باقاعدہ افتتاح یکم ستمبر کو ہوگا۔