رائتہ کرے کھانوں کا مزا دوبالا

August 31, 2019

بینگن کا رائتہ

اجزاء۔

گول بینگن (بڑا سائز)۔ ایک عدد

دہی۔ ایک پاؤ

پیاز۔ ایک عدد

پودینہ ۔چند پتیاں

نمک مرچ۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

بینگن تندور میں اچھی طرح سیاہ کروالیں۔ جیسے بھرتہ بناتے وقت کرتے ہیں اب صاف کر کے اچھی طرح پیس لیں۔ پودینے کی پتیاں اور پیاز بالکل باریک کاٹ لیں۔ دہی پھینٹ کر اس میں یہ پیاز اور پو دینہ ملا دیں۔ ساتھ ہی نمک مرچ بھی شامل کر دیں، اوپر سے بینگن کا کچومر بھی شامل کر دیں اور اچھی طرح ملا لیں۔

بوندی کا رائتہ

اجزاء۔

بیسن(چھنا ہوا)۔ ایک پیالی

پسی ہوئی لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

پسی ہوئی ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ

دہی (پھینٹی ہوئی)۔ ڈیڑھ پیالی

پانی۔ آدھی پیالی

نمک۔ حسب ذائقہ

تیل۔ تلنے کے لئے

ہری مرچ،ہری پیاز،چاٹ مصالحہ۔ سجانے کے لیے

ترکیب۔

بیسن میں لال مرچ،ہلدی اور نمک ملائیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس آمیزہ کی چھوٹی چھوٹی بوندیاں تل کر نکال لیں۔ایک پیالے میں دہی،پانی اور نمک ملائیں،اس میں بوندیاں شامل کر دیں۔ مزیدار رائتہ،ہری مرچ،ہری پیاز اورچاٹ مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔

ہرا مصالحہ رائتہ

اجزاء۔

دہی۔ آدھا کلو

پودینہ۔ دس سے بارہ پتے

چھوٹی ہری مرچ۔دو عدد

لہسن کا جوا۔ ایک عدد

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

ترکیب۔

تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔رائتہ تیار ہے۔

آلو کارائتہ

اجزاء۔

ابلے آلو۔ 3عدد

دہی۔ ایک کلو

تازہ دودھ۔ ایک پیالی

چینی۔ 2کھانے کے چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

باریک کٹا پودینہ۔ ½ گٹھی

کارن فلور۔ ایک کھانے کا چمچ

پسا سفیدزیرہ۔ ½ کھانے کا چمچ

کٹی کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

بگھار کے اجزاء ۔

ثابت لال مرچ۔ 4عدد

سفیدزیرہ۔ 1/2چائے کا چمچ

کڑی پتے۔ چندعدد

میتھی دانہ۔ 4عدد

تیل۔ 3کھانے کے چمچ

ترکیب۔

پہلے 3عدد ابلے آلوؤں کو میش کرلیں۔

اب بڑے پیالے میں ایک کلو دہی، ابلے آلو، ایک پیالی تازہ دودھ، 2کھانے کے چمچ،حسبِ ذائقہ نمک،2/1گٹھی باریک کٹا پودینہ،ایک کھانے کا چمچ کارن فلور،2/1 کھانے کا چمچ پسا سفید زیرہ اور ایک چائے کا چمچ کُٹی کالی مرچ، اچھی طرح مکس کرکے تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ اب 3کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے 4عدد ثابت لال مرچ،2/1چائے کا چمچ سفید زیرہ، چند کڑی پتے اور 4عدد میتھی دانے ڈال کر بگھار تیار کریں اور رائتے پر ڈال کر گرم گرم پراٹھے کے ساتھ سرو کریں۔

شاہ جہانی رائتہ

اجزاء۔

تازہ دہی۔ ایک پاؤ

چکن۔ ایک چھٹانک (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے)

کشمش۔ پانچ گرام

زیرہ۔ ایک ٹی سپون(بھنا ہوا)

مٹر۔ بیس گرام (بھگو کر تلے ہوئے)

سیاہ مرچ۔ ایک ٹی سپون

لوکی۔ تیس گرام (ابلی ہوئی)

بادام ۔چار عدد

پیاز ۔آدھی باریک کٹی ہوئی

سبز مرچ۔ ایک عدد

کیلا۔ ایک عدد

دھنیا اور پودینہ ۔سجاوٹ کیلئے

ترکیب۔

تازہ دہی لے کر اس کو اچھی طرح سے پھینٹ لیا جائے اور پھر اس میں ابلے ہوئے چکن کے ٹکڑے ملا لئے جائیں ۔ نیم گرم دودھ میں ایک ٹی سپون زعفران ملا کر اسے دہی میں ڈال دیں اور اس کے بعد اس میں مٹر ،سیاہ مرچ ،لوکی اور کیلے کو اچھی طرح آپس میں بلینڈ کر کے ملا دیں۔ کٹی ہوئی پنیر زیرہ اور بادام کے ساتھ ساتھ کشمش چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ملا دیں۔ انھیں بھی پچھلے مرکب میں شامل کر کے اچھی طرح سے پھینٹ لیں ۔ پھر اس پر دھنیا اور پودینہ کے پتے سجا کر فریج میں رکھ دیا جائے۔ ایک گھنٹہ کے بعد ہی لذیذ ترین رائتہ تناول فرمائیں۔

لوکی کا رائتہ

اجزاء۔

لوکی ۔ ایک کپ

دہی ۔ دو کپ

نمک ۔ ایک چائے کا چمچ

تیل۔ آدھا چائے کا چمچ

کٹی لال مرچ ۔ آدھا چائے کا چمچ

زیرہ ۔ ایک سے آدھا چائے کا چمچ

ہری مرچ ۔ حسب ضرورت

ہرا دھنیا ۔ حسب ضرورت

کوئلہ ۔ایک عدد

ترکیب۔

لوکی کو کش کر کے ہلکا سا اسٹیم کریں اور ٹھنڈا کرلیں۔ دہی میں نمک اور زیرہ ڈآل کر پھینٹ لیں۔ اب اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کریں۔ کوئلہ جلا کر ایک پلیٹ میں رکھیں۔ اوپر سے تیل ٹپکائیں اور جس ڈش میں رائتہ نکالنا ہے اس ڈش کو الٹ کر رکھیں۔

کیپسی کم رائتہ

اجزاء۔

شملہ مرچ چھوٹے سلائس۔ 1عدد درمیانی

دہی۔ 2/1-1کپ

کالا نمک۔ایک چائے کا چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

پسی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

بھنا اور پسا زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

کٹے پودینے کے پتے۔ ایک کھانے کاچمچ

ترکیب۔

ایک پیالے میں 2/1-1کپ دہی ڈال کر پھینٹ لیں۔

اب اس میں ایک عدد درمیانی شملہ مرچ چھوٹے سلائس، 1چائے کا چمچ کالا نمک،حسبِ ذائقہ نمک،1چائے کا چمچ، پسی لال مرچ،1چائے کا چمچ، بھنا اور پسا زیرہ اور ایک کھانے کا چمچ کٹے پودینہ کے پتے ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔