فلپائن میں طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

September 01, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلپائن میں طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چھوٹا طیارہ شہر کالمبا Calamba کے ریزورٹ پر گر کر تباہ ہوا۔

طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی، طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

تباہ ہونے والے طیارے میں 6 مسافروں سمیت 2 پائلٹس موجود تھے۔

ریسیکو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔