Advertisement

مشیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

September 03, 2019
 

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

اجلاس میں کھاد کی قلت دور کرنے، گندم کی صورتحال سمیت 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔

اجلاس میں جو نکات زیر غور آئیں گے،ان میں ریذیڈنٹ کمپنیوں کیلئے لوکل ڈیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے ٹیکس قوانین پر غور بھی شامل ہے۔

اس موقع پر سال20-2019 کیلئے تمباکو پر سیس ریٹس کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں