پاکستان کی پہلی بار اولمپک شُوٹنگ مقابلوں میں رسائی

September 04, 2019



پاکستانی شُوٹر خلیل اختر نے آئندہ سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں پہلی بار شُوٹنگ کے مقابلوں میں رسائی حاصل کرلی اور ساتھ ہی پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

خلیل اختر نے برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں منعقدہ عالمی شُوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف)کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

انہوںنے ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میںبہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کی اور ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنالی۔

راجن پور سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کے شُوٹر خلیل اخترچوتھے اسلامی یکجہتی گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں خلیل اختر نے اپنی جیت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آئی ایس ایس ایف میں شُوٹنگ کوٹا جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اولپکس 2020 میں جگہ بنانے والے خلیل اختر کا ویڈیو پیغام

انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میںبتاتے ہوئے کہا کہ وہ قطر میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میںبھی حصہ لیں گے اس کے علاوہ بھی وہ عالمی مقابلوںمیں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اولمپک مقابلوں میں شرکت کرنے والے خلیل اختر نے کہا کہ وہ ناصرف اولمپک گیمز میں شامل ہوں گے بلکہ پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کی بھی بھرپور کوشش کریں گے۔