چنگچی رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، مختلف حادثات و واقعات میں 6 افراد ہلاک، 7 زخمی

September 08, 2019

سکھر+خیرپور+ٹنڈوجام(بیورو رپورٹ+نا مہ نگاران ) چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، مختلف حا دثات وواقعات میں 6 افراد ہلاک، 7زخمی۔ سکھر۔ روہڑی کی حدود شرف آباد کالونی سے ایک نامعلوم شخص کی لا ش بر آمد ہوئی۔ ایدھی سینٹر سکھر کے انچارج گل مہر کے مطابق تھانہ روہڑی کی پولیس نے قانونی کاروائی کرنے کے بعد لاوارث لا ش تدفین کے لئے ایدھی سینٹر سکھر کے حوالے کی، سپرد خاک کردیا گیا۔موٹر سائیکلوں کے تصادم میں گائوں ہنڈیاری کے عبدالرحمان اور اسکا بیٹا عبدالقیوم دستی شدید زخمی جبکہ گائوں لعل بخش گوپانگ کا ذوالفقار عرف بھٹو ہلا ک ہو گیا ۔شہر میں دن دہاڑے لوٹ مار کا واقعہ، چور 3لاکھ روپے کے پرائز بانڈ لوٹ کر فرار، مزاحمت پر نوجوان کو زخمی کردیا۔نوجوان کو سول اسپتال سکھر میں داخل کرادیا گیا ہے۔خیرپور۔ احمد پور روڈ پر گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں گیارہویں جماعت کا طالب علم سید علی وارث بخاری موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ سید علی وارث بخاری موٹرسائیکل پر کالج جارہا تھا کہ گدھا گاڑی اس کی موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرا گئی اور وہ موقع پر ہلاک ہوگیا ۔فیض گنج میں مہران نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹر یلر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میوو اوڈ اور اس کی بیوی امیراں اوڈ شدید زخمی ہو گئے دونوں میاں بیوی کو تعلقہ اسپتال فیض گنج پہنچایا گیا جہاں میوو اوڈ زخموں کے تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی امیراں اوڈ کو نواب شاہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ بھی راستے میں دم توڑ گئی ۔ دریں اثناء فیض گنج کے شہر اکری اور پکا چانگ میں مختلف تنظیموں کے کارکنوں نے مہران نیشنل ہائی وے پر بڑی گاڑیوں اوردیگر بھاری ٹریفک پر پابندی عائد کر نے کا مطالبہ کیا۔گاؤں میوو بھنگو میں پڑوس میں رہنے والے افراد نے 10 سالہ بچے ذوالفقار بھنگو کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ، ڈاکٹر نے بچے پر تشدد اور اس کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ٹنڈوجام ۔حیدرآباد میرپور خاص روڈ پر کھیسانہ موری کے پاس چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل ٹکرانے سے چار افراد راستی لاشاری، عبدالرشید لاشاری،محمد سلیم اور اطہر حسین زخمی ہو گئے۔ سیٹھارجہ ۔سوئی گیس لنک روڈ پر موٹر سائیکلوں کے تصادم میں گائوں ہنڈیاری کے عبدالرحمان اور اسکا بیٹا عبدالقیوم دستی شدید زخمی ہوگئے جبکہ گائوں لعل بخش گوپانگ کا ذوالفقار عرف بھٹو جاں بحق ہو گیا۔