• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مند رہنے کیلئے 10 ضروری غذائی عادات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اچھی صحت کسی فیشن ڈائٹ یا وقتی غذا پر نہیں بلکہ روزانہ اپنائی جانے والی آسان اور پائیدار غذائی عادات پر منحصر ہوتی ہے جو ہاضمہ، قوت مدافعت اور ذہنی سکون کو فروغ دیتی ہیں۔

ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی خوراک کے طریقے پر نظرثانی کریں، چھوٹی اور مستقل تبدیلیاں لمبے عرصے تک صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور یہ عادات روزمرہ زندگی میں آسانی سے اپنائی جا سکتی ہیں۔

1۔ دن کی شروعات درست طریقے سے کریں

صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی پینا مفید ہے، اس میں سونف، بھیگے ہوئی کشمش یا لیموں پانی شامل کیا جا سکتا ہے (بغیر چینی یا نمک کے) تاکہ ہاضمہ بہتر ہو۔

2۔ آنتوں کے لیے دوستانہ غذائیں کھائیں

کم تیل والی سبزیاں اور دہی ہاضمہ اور آنتوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔

3۔ چینی اور پراسیس شدہ خوراک کم کریں

چینی کی مقدار کم کریں اور پراسیس شدہ غذاؤں سے پرہیز کریں، پھل اور قدرتی غذاؤں کو ترجیح دیں۔

4۔ دھیان سے اور سکون کے ساتھ کھائیں

کھانے کے دوران موبائل اور ٹی وی سے دور رہیں اور آہستہ آہستہ کھائیں تاکہ جسم بہتر طور پر خوراک ہضم کر سکے۔

5۔ گھر کے پکے کھانے کو ترجیح دیں

گھر میں کھانا پکانے سے تیل اور نمک کی مقدار کنٹرول میں رہتی ہے، جو مجموعی صحت کے لیے اہم ہے۔

6۔ کھانے کی مقدار پر قابو رکھیں

زیادہ کھانے سے بچنے کے لیے تھوڑا کم کھائیں اور ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں۔

7۔ مستقل مزاج رہیں، حد سے زیادہ سختی نہ کریں

صحت مند غذائی عادات کو مستقل برقرار رکھنا پابندی سے زیادہ مؤثر ہے، کبھی کبھار لچک دکھانا طویل مدتی ڈسپلن کے لیے ضروری ہے۔

8۔ پلیٹ میں مختلف رنگ کی غذائیں شامل کریں

مختلف رنگ کی سبزیاں اور پھل قوت مدافعت بڑھاتے ہیں اور جسم کو متنوع غذائی اجزاء فراہم کرتے ہیں۔

9۔ موسمی اور مقامی غذائیں استعمال کریں

موسمی اور مقامی غذائیں زیادہ غذائیت بخش سمجھی جاتی ہیں اور جسم کی قدرتی ضروریات کے مطابق بہتر ہوتی ہیں۔

10۔ انتہا سے گریز کریں

ماہرین نے متواتر روزے (Intermittent Fasting) اور انتہائی کھانے کے پیٹرن سے احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ یہ میٹابولزم اور ہڈیوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آسان غذائی عادات اگر متوازن خوراک، روزانہ ورزش اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنائی جائیں تو چند ہفتوں میں واضح صحت کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

صحت سے مزید