• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش نے انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بنگلادیش کی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگادی۔

بنگلادیشی حکومت نے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بھارتی لیگ پر پابندی غیرمعینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ 

بی سی بی اعلامیے کے مطابق بورڈ کے ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ میں بنگلادیشی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق میٹنگ میں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کی ڈیولپمنٹ سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں شامل کرنے پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان شدید تنقید کی زد میں تھے، انتہا پسندوں نے نامور ادکار کو غدار کہا تھا۔

جس کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا تھا کہ ہر طرف ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد بی سی سی آئی نے فرنچائز کے کے آر کو ہدایات جاری کی ہیں، فرنچائز کو ان کے ایک کھلاڑی مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کا کہا ہے۔

انتہا پسند مذہبی رہنماؤں اور سیاست دانوں نے بنگلادیشی کرکٹرز کے بھارت میں نہ کھیلنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید