Advertisement

جے یو آئی کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ریلی

September 08, 2019
 

سکھر (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کے زیر اہتمام جامعہ حمادیہ مظہر العلوم منزل گاہ سے پریس کلب تک تحفظ ختم نبوت ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مفتی سعود افضل ہالیجوی، مفتی اعظم مہر، مولانا جمیل احمد لغاری ودیگر نے کی، ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا۔ شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہاکہ 7ستمبر 1974 وہ تاریخ ساز دن ہے جس دن قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو پارلیمنٹ میں غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا، ہم مرتے دم تک اس قانون کی حفاظت کرینگے، پاکستان کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، حکومت ہوش کے ناخن لے، ختم نبوت کے پروانے سروں پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلیں گے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


مکمل خبر پڑھیں