میرپورساکرو: مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد

September 08, 2019

میرپورساکرو (نامہ نگار) میرپورساکرو سب ڈویژن کے بڑے شہروں بوھارا ، گاڑھو ،ور شہر ، غلام اللہ، گجو اور غریب آباد مارکیٹ کی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے، عزاداروں نے سینہ کوبی کی اور زنجیروں سے ماتم کیا۔ گرمی کی وجہ سے دو عزادار علی اکبر اور نیاز علی کی طبیعت خراب ہو گئی تاہم وہ پھر بھی ماتمی جلوس میں شامل رہے۔