Advertisement

میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

September 09, 2019
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے13ستمبرتک ضمنی امتحانات 2019 کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ سالانہ امتحانات کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات ضمنی امتحانات کیلئے فارم بغیر لیٹ فیس کے 13ستمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ریگولر طلبا فارم اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے ،تاہم پرائیویٹ طلباء متعلقہ بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں