امریکی فوج نے مسلسل دسویں رات ایران پر حملے شروع کردیے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والی ایرانی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شہروں چاہ بہار، کونارک، سیرک اور بندر عباس میں دھماکے ہوئے ہیں۔
ادھر عراق کے شہر اربیل میں الحریر ایئربیس کے قریب دھماکا خیز مواد سے بھرا ڈرون مار گرایا گیا۔