آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام وفد کی ملاقات

September 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر سینٹ کام جنرل کنیتھ مکینزی کی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات کی ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔