Advertisement

فرانس ، رواں سال گرمی کے باعث 1500سےزیادہ افرادہلاک ہوئے، وزیرصحت

September 10, 2019
 

پیرس(اے پی پی) فرانس میں رواں سال گرمی کی دو مرتبہ آنےوالی لہر نے 1500سے زیادہ افراد کی جانیں لےلیں۔فرانسیسی وزیر صحت ایگنس بوزین نے فرنچ ریڈیوسے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں جون اور جولائی کے مہینوں میں گرمی کی دومرتبہ آنے والی لہر سے 1500سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جوکہ 2003 کے بعد بڑی تعداد ہے جب 15ہزار افرادگرمی کے ہاتھوں دم توڑ گئے تھے۔انھوں نے کہاکہ ملک کے جنوب میں جون اور جولائی میں درجہ حرارت ریکارڈ 46 ڈگری سنٹی گریڈ تک گیا اورگرمی کی ایک لہر 18دن تک برقرار رہی۔


مکمل خبر پڑھیں