Advertisement

برطانیہ کی بلند ترین چوٹی مسلمان خاتون نے سر کرلی

September 11, 2019
 

برطانیہ کی سب سےبلند برفانی چوٹی ’بین نیوس‘ مسلمان خاتون زہرہ علوی نے سر کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زہرہ نے بتایا کہ انہوں نے سطح سمندر سے ایک ہزار تین سو پینتالیس میٹر بلند چوٹی سر کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ چوٹی تک پہنچنے میں 4سے 5 گھنٹے لگے جبکہ 4 گھنٹے واپس نیچے آنے میں لگے ۔

چوٹی سر کرنے کے دوران امن اور انصاف کی علامت حضرت امام حسینؓ کے روضے کے گنبد کا جھنڈا بھی اُن کے ساتھ تھا جو انہوں نے چوٹی سر کرنے پر لہرایا۔

زہرہ برطانیہ کے شہر لندن میں مقیم ہیں اور ٹی وی پریزنٹر اور پبلک اسپیکر بھی ہیں ناصرف یہ بلکہ وہ 3 بچوں کی والدہ بھی ہیں ۔

زہرہ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں جن نام حسین، عباس اور زینب ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں