Advertisement

برطانیہ کا 14 سالہ طالبعلم کمپنی کا مالک کیسے بنا؟

September 11, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی کمپنی کا مالک بننے والا 14 سالہ طالب علم جینک اوز

ویک اینڈ پر کیا کیا جائے؟ اس حوالے سے 8 سال کی عمر میں کامیاب بزنس آئیڈیا پیش کرنے والا ننھا طالب علم برطانیہ کا کم عمر ترین کمپنی کا مالک بن گیا۔

14 سالہ جینک اوز نے 2017 ء میں ’آئی کول کڈ‘ نامی ویب سائٹ قائم کی جو کم عمر نوجوانوں کو تفریحی سرگرمیوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

اس 14 سالہ طالب علم کی کمپنی کے عملے میں 6 افراد شامل ہیں، جس کی ویب سائٹ خوب بزنس کر رہی ہے۔

جینک اوز اسکول بھی جاتا ہے اور ساتھ ہی کاروبار بھی چلاتا ہے، اسکول میں لنچ بریک کے دوران کاروباری ای میلز بھیجتا ہے۔

کم عمر ترین برطانوی کمپنی کا مالک کئی مشہور شوبز اور سیاسی شخصیات سے انٹرویو بھی کر چکا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں