Advertisement

نواز شریف کے شیروں کے حوصلے نہیں توڑے جا سکتے: مریم اورنگزیب

September 11, 2019
 

‎پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کہتی ہیں کہ نواز شریف اور اس کے شیروں کو بھوکا، پیاسا رکھ کر ان کے حوصلے نہیں توڑے جا سکتے۔

ترجمان نون لیگ مریم اورنگ زیب نے اپنے ایک بیان میں پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کا جیل میں کھانا بند کرنے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پر مسلط کر دیا گیا ہے، حکومت کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کا پول ہر گلی ہر محلے میں کھُل چکا ہے۔

مریم اورنگ زیب نے یہ بھی کہا کہ ‎بدترین سیاسی انتقام اور حکومتی قوت سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر کے تاریخ میں آپ کا نام سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔


مکمل خبر پڑھیں