Advertisement

تاخیر سے آنیوالی بولان میل کو سبی میں روک لیا گیا

September 12, 2019
 

کوئٹہ( این این آئی)کراچی سے کوئٹہ آنیوالی بولان میل کوسبی ریلوے ا سٹیشن پرروک لیاگیاجبکہ کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافروں کو سبی سے روانہ کیاگیا ، ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ آنیوالی بولان میل نے چار بجے کوئٹہ پہنچنا تھا تاہم دادو کے قریب حادثے کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے ٹرین کو گزشتہ شب جیکب آبادمیں روک دیاگیا تاہم بدھ کی صبح ٹرین کو سبی پہنچایا گیا جبکہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کے مسافروں کو اکبر بگٹی اور جعفر ایکسپریس کے ذریعے سبی پہنچایا گیا اور بولان میل کو سبی سے کراچی کے لئے روانہ کردیا گیا ریلوے حکام کے مطابق یہ اقدام ٹرین کو تاخیر کا شکار ہونے اور مسافروں کی سہولت کے لئے اٹھایا گیا۔


مکمل خبر پڑھیں