گورنرسندھ سے چین کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

September 17, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چین کے قونصل جنرلوانگ یو نے گورنرہاؤس میں الوداعی ملاقات کی،اس موقع پر بورڈ آف انویسمنٹ کے چیئرمین زبیر گیلانی بھی موجود تھے،ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، خطہ کی صورتحال ، کشمیرمیں مظالم اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنرسندھ نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپو ر ساتھ دیا کشمیر کے معاملے میں بھی چین کے تعاون نے دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچادیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔