حیدرآباد، جونیئر کرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز

September 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے انڈر 13 اور انڈر 16 کھلاڑیوں کے ایک روزہ ٹرائلز کوہسار کرکٹ گراؤنڈ حیدرآباد میں منعقد ہوئے۔ ٹرائلز میں انڈر 13 کے 61 جبکہ انڈر16 کے 121 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ منتخب ہونے والے کھلاڑی فائنل سلیکشن کیلئے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز میں حصہ لیں گے۔