شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) محکمہ اینٹی کرپشن نے فیصل آباد روڈ پر واقع رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے ڈیرہ کی ساڑھے 37 مرلے اراضی کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہے اور فریقین کو 18 ستمبر کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔