ملک بھر میں فٹبال کھلاڑیوں کی گراس روٹ لیول پر تلاش قابل ستائش

September 17, 2019

لیژر لیگس کے زیراہتمام ملک بھر میں فٹ بال کھلاڑیوں کی گراس روٹ لیول پر تلاش کا کام قابل ستائش ہے۔ حال ہی میں برطانیہ سے آنے والے برطانوی کوچ کیون ریویز اور ہیپی ہوم اسکول کے درمیان نچلی سطح پر فٹ بال کھلاڑیوں کی تلاش کا معاہدہ طے پایا جس کے مطابق برطانوی کوچ اسکول کے بچوں کو عالمی فٹ بال کی تکنیک سے اگاہی کیلئے ٹریننگ دیں گے۔ اس سلسلے میں لیژر لیگس کے کھلاڑیوں تربیت دیتے والے برطانوی فٹ بال کوچ اور ہیپی ہوم اسکول کے درمیان نوعمر بچوں کی ٹرینگ کیلئے باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق برطانوی کوچ اسکول کے بچوں کو ٹریننگ دیں گے اور اس سے سامنے آنے والے بہترین کھلاڑیوں کو لیژر لیگس کے قومی کیمپ میں بھی شامل کیا جائے گا۔

معاہدے پر دستخط کے موقع پر برطانوی فٹ بال کوچ کیون ریویز، اسکول کی ہیڈ پرنسپل غزالہ نظامی، ڈاکٹر ملیحہ، مس تہمینہ خالد، مس فرح امام، مس اسماء، کراچی لیژر لیگ زیب خان، شہروز، اسپورٹس ٹیچر فرزانہ، شارق صدیقی، فاطمہ انصاری، فرح امام، نتاشہ بھی موجود تھیں۔ لیژر لیگس کراچی کے اسپورٹس ہیڈ زیب خان جو اس معاہدے میں پیش پیش تھے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں باصلاحیت بچوں کی تلاش میں مختلف پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں۔ لیژر لیگس نے برطانوی کوچ سے معاہدہ کیا ہوا ہے اور اس کے تحت ملک بھر میں نچلی سطح پر بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کا کام جاری ہے اس تلاش کے نتیجے میں پورے ملک سے ہمیں بہترین کھلاڑی ملیں گے۔ سوکا ورلڈ کپ کی تیاری میں بھی برطانوی کوچ کا اہم کردار رہا ہے۔

اسکول کی ہیڈ مس غزالہ نظامی نے اسکول اور لیژر لیگس کے درمیان معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی تلاش کی اصل نرسری اسکول ہی ہوتے ہیں۔برطانوی کوچ کی کراچی میں موجودگی کے شیڈول کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لیژر لیگس نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے کئی گئی درخواست پر ڈی ایچ اے راحت فٹبال اسٹیڈیم کی گراس اور آسٹرو ٹرف پر بھی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے500سے زائد کھلاڑی شامل تھے۔ ٹریننگ سیشن میں شریک بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے کیون ریوز کی جانب سے دی گئی ٹریننگ سے بھرپوراستفادہ حاصل کیا اور ٹریننگ سے انجوائے کیا۔