’11 سال بعد سندھ حکومت کو کراچی کا ہوش آ ہی گیا‘

September 17, 2019

وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی کا کہنا ہے کہ خوشی ہے 11سال بعد کراچی کے لیے سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صفائی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں پر بھی توجہ دیں، دعا ہے قسمت آپ کا ساتھ دے اور آپ مہم میں کامیاب ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: علی زیدی کا آج سے کراچی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی صفائی مہم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا خوشی ہے 11سال بعد کراچی کے لیے سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوا۔

علی زیدی نے کہا کہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے پاس افرادی، مالی، تکنیکی وسائل ہیں، اس اقدام پر میں ناصر شاہ کا شکر گزار ہوں، پرانے وزیر بلدیات اور ان کے ساتھی کو مہم سے دور رکھنا نہ بھولیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت، حیدر آباد، میرپورخاص، بدین، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی ا ور دیگر شہروں میں بھی صفائی کرائے، دعا ہے قسمت آپ کا ساتھ دے اور آپ مہم میں کامیاب ہوں۔