• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کا آج سے کراچی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے آج سے کراچی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں شہر کے برساتی نالوں کی صفائی ہو گی کیونکہ عید پر دوبارہ بارش کا امکان ہے۔

ایف ڈبلیو او اور این ایل سی بھی کلین کراچی مہم میں ساتھ ہیں، وفاقی وزیر کی صفائی مہم میں تاجر، شوبز ستارے اور سماجی کارکن پیش پیش ہیں۔

وفاقی وزیرنے سندھ حکومت کو دو ہفتوں میں کراچی کے چھ اضلاع سے کچرا صاف کرکے دکھانے کا چیلنج دے رکھا ہے۔

علی زیدی نے کہا تھا کہ ہم عوام کی مدد سے کراچی کے 6 اضلاع سے 2 ہفتوں میں کچرا صاف کر کے دکھائیں گے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ نالوں کی گندگی صاف کرنا ایک دن کا کام نہیں، ایک دن صاف کریں گے پانچ دن بعد واپس کچرا آجائے گا، وفاقی حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر کام کرنا چاہیے۔

تازہ ترین