• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کا کراچی میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر علی زیدی کا کراچی میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مطالبہ


وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کو مسائل سے نکالنے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کو مسائل سے نکالنے کے لیے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیماڑی بوٹ بیسن کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

علی زیدی کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں کیماڑی بوٹ بیسن ساحل پر کچرا دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی شہر کو صاف ستھرا کیے بغیر پاکستان کی معیشت کو بحال کرنا ایک خواب سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

تازہ ترین