• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کام بند کردیں، ہم 10دن میں کچرا اٹھا لیں،سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نےکا کہنا ہے کہ علی زیدی کام بند کردیں توہم 10دن میں کچرا اٹھا لیں لیں گے۔

سعید غنی نے ایک بار پھر وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی زیدی کی کلین کراچی مہم سے کراچی کو نقصان ہورہاہے، اگر وہ کام کرنا بند کردیں تو ہم آٹھ دس دن میں کچرا صاف کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علی زیدی کی نیت پر شک نہیں لیکن انہیں تجربہ نہیں تھا،ہم بہ آسانی کچرا اٹھا لیتے اگر اس میں نالے کا کیچڑ نہ ہوتا۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ علی زیدی نے 48 ہزارٹن کچرا نالوں سے نکالنے کا دعویٰ کیا ہے، صرف12 ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائٹس پرپہنچا ہے۔

تازہ ترین