بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے، اقوام متحدہ

September 19, 2019

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کا احترام کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے پاک بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، فریقین قبول کریں تو اقوام متحدہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے، اقوام متحدہ

انہوںنے کہا کہ ہم صرف اپنی خدمات پیش کرسکتےہیں اور فریقین قبول کرلیں تو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے اور دوسری جانب ہم کسی چیز کی حمایت کرسکتے ہیں جس کا اظہار کیا جا چکا ہے اور کیا جاتا رہے گا۔

سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے مزید کہا کہ میری رائے واضح ہے کہ علاقے(مقبوضہ کشمیر)میں انسانی حقوق کامکمل احترام کیا جاناچاہیے اور یہ کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔